Friday , November 24 2017
Home / دنیا / میانمار میں بدھسٹوں اور روہینگیا مسلمانوں میں جھڑپیں

میانمار میں بدھسٹوں اور روہینگیا مسلمانوں میں جھڑپیں

ینگون ۔ 10 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : میانمار کے دارالخلافہ میں ایکبار پھر بدھسٹوں اور روہنگیا مسلمانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جہاں پولیس کو ہجوم منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کرنی پڑی ۔ جس میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ دریں اثناء پولیس نے بتایا کہ جھڑپیں چہارشنبہ کی شب شروع ہوئی جہاں سخت گیر بدھسٹوں نے ایک مسلم علاقہ میں داخل ہو کر دعویٰ کیا کہ وہاں روہنگیا مسلمان غیر قانونی طور پر چھپے ہوئے ہیں ۔ بدھ مت کے پیروکاروں کی اکثریت والے اس ملک میں مسلمانوں کے ساتھ جھڑپوں کا یہ تازہ واقعہ ہے جہاں خود کو قوم پرست بدھسٹ سمجھنے والے راہبوں نے گذشتہ ماہ دو مسلم اسکولس بند کروادئیے تھے ۔ یاد رہے کہ روہنگیا مسلمانوں کو میانمار میں اس وقت بنیادی حقوق بھی حاصل نہیں ہیں کیوں کہ انہیں میانمار اپنا شہری تسلیم نہیں کرتا ۔ روہنگیا مسلمانوں کی اکثریت  مغربی میانمار میں رہائش پذیر ہے جو خصوصی اجازت نامہ کے بغیر سفر نہیں کرسکتے ۔۔

TOPPOPULARRECENT