Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / میانمار میں بم دھماکہ تین ہلاک‘تین زخمی

میانمار میں بم دھماکہ تین ہلاک‘تین زخمی

یانگون۔27ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سرکاری ذرائع ابلاغ کی اطلاع کے بموجب تین افراد ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے جب کہ زمینی سرنگ سے شورش زدہ علاقہ مشرقی میانمار میں دھماکہ ہوا جہاں حال ہی میں فوجی حکومت ختم ہوگئی ہے ۔ اس دھماکہ سے چن سو ہا قصبہ جانے والا ایک ٹرک متاثر ہوا ۔ علی الصبح یہ دھماکہ کیا گیا ۔ برمی زبان میںشائع ہونے والے روزنامہ ’’ایلین ‘‘ میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ سے دو مرد اور ایک عورت ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ گذشتہ ماہ اس علاقہ سے ایمرجنسی برخواست کی گئی تھی لیکن فسادات کا دوبارہ آغاز ہونے پر ایمرجنسی دوبارہ نافذ کردی گئی ۔

 

کاروں کا سارق گرفتار
مناما ۔27ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کریمنل انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے جمعہ کو عرب ملک کے ایک باشندہ کو دو کاروں کی چوری کے الزام میں گرفتار کیا۔ وزارت داخلہ کے محکمہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ ملزم نے ملک کے دو مختلف علاقوں سے ایک پارش اور دوسری کے آئی اے کاریں سرقہ کی تھیں۔ شکایت کی وصولی کے ساتھ ہی متعلقہ محکمہ حرکت میں آگیا اور پھر الخور علاقہ میں اندرون چند گھنٹے اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ تفتیش پر اس نے دو کاریں سرقہ کرنے کے اعتراف کیا۔ سیکورٹی عملہ نے اس کے قبضہ سے دو چابیاں برآمد کیں۔ نفاذ قانون کے محکموں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنا سامان اور مال حفاظت سے رکھیں، تاکہ مجرموں کو اس قسم کے جرائم میں ملوث ہونے کا موقع نہ مل سکے۔

TOPPOPULARRECENT