Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کیخلاف تازہ تشدد، 89افراد ہلاک

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کیخلاف تازہ تشدد، 89افراد ہلاک

ینگون، 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کی راکھین ریاست میں کل رات سے مسلم انتہا پسندوں کے جاری حملوں میں کم از کم 89 افراد جن میں 12 سیکوریٹی اہلکار بھی شامل ہیں، کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ اس دوران انتہا پسندوں نے 24 پولیس چوکیوں کو نشانہ بنایا اور فوج کے ایک ٹھکانے کو تباہ کرنے کی کوشش کی.سرکاری ذرائع کے مطابق ان انتہا پسندوں نے مختلف مقامات پر حملے کئے جن میں کم از کم 71 افراد ہلاک ہوئے۔ ان انتہا پسندوں نے 24 پولیس چوکیوں کو تباہ کر دیا ہے اور فوج کے ایک ٹھکانے کو بھی نشانہ بنایا لیکن وہاں تعینات جوانوں کی جوابی فائرنگ سے وہ اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔اس علاقے میں گزشتہ برس اکتوبر میں انتہا پسندوں کے حملوں میں نو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد سلامتی دستوں نے انتہا پسندوں کے خلاف زوردار مہم چلائی تھی ۔ مقامی شہریوں نے سلامتی دستوں پر آتش زنی اور عصمت دری جیسے معاملات کا الزام لگایا تھا۔ تشدد کے ان واقعات میں تب سے کافی اضافہ ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT