Friday , August 17 2018
Home / دنیا / میانمار میں روہنگیا مہاجرین کے نئے کیمپوں کا بائیکاٹ

میانمار میں روہنگیا مہاجرین کے نئے کیمپوں کا بائیکاٹ

ڈھاکہ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی امدادی اداروں نے میانمار حکومت پر واضح کیا ہے کہ روہنگیا مہاجرین کو واپسی پر کیمپوں میں رکھنے کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ ان امدادی اداروں نے کہا ہے کہ ان مہاجرین کو واپسی پر ان کے پرانے مکانات پر آباد ہونے کا موقع دیا جائے۔ میانمار میں روہنگیا مہاجرین کے نئے کیمپوں کے بائیکاٹ کا یہ انتباہ درجنوں امدادی اداروں نے دیا ہے۔ ان بین الاقوامی اداروں میں سیو دی چلڈرن اور آکسفیم بھی شامل ہیں۔ روہنگیا مہاجرین کی میانمار واپسی کا عمل آئندہ دو ماہ کے دوران شروع ہو جائے گا۔ بنگلہ دیش میں اس وقت 6 لاکھ سے زائد مہاجرین موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT