Saturday , December 15 2018

میانمار میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

رنگون 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وسطی میانمار کے دوردراز علاقوں میں آج علی الصبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق اس کی شدت ریختر پیما پر چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کا مرکز میانمار کے دارالحکومت ینگون کے شمال مغرب میں 176 کلومیٹر دور اور فیو شہر کے مغرب میں 40 کلومیٹر دور زمین سے دس کلومیٹر نیچے تھا۔فیو کے مقامی رہنما تھیٹ سین نے بتایا کہ کسی بھی قسم کے جان ومال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔انہوں نے رائٹرکو فون پر بتایا کہ زلزلہ بہت طاقتور تھا اور اس کے جھٹکے تین مرتبہ محسوس کئے گئے فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT