Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / میانمار میں زمین کھسکنے سے درجنوں ہلاکتوں کا اندیشہ

میانمار میں زمین کھسکنے سے درجنوں ہلاکتوں کا اندیشہ

یانگون ۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) میانمار میں پیش آنے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ یہ واقعہ ملک کی کاچین ریاست میں واقع ایک کان کے قریب پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کم از کم 50 افراد زمین کے کھسکنے کے باعث ملبہ تلے دب گئے ہیں۔ ان میں سے 4 کی نعشیں ہفتہ کی صبح باہر نکالی گئیں۔ 22 نومبر کو اسی علاقے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 114 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ناقدین اس کی وجہ کانکنی اور مزدوروں کی حفاظت کے ناقص انتظامات بتاتے ہیں۔
آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگنے سے 100 گھر جل گئے
ملبورن۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے جنگلات میں جمعہ کے روز لگنے والی آگ پر ہفتے کے روز بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ آگ کی زد میں آ کر 100 سے زائد مکانات جل گئے ہیں۔ یہ آگ ملبورن کے جنوب مشرق میں واقع جنگلات میں لگی۔ آگ لگنے کی وجہ انتہائی گرم اور خشک موسم بتائی جا رہی ہے۔ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں ہیں اور علاقے میں ایمرجنسی لگا دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT