Thursday , December 14 2017
Home / عرب دنیا / میانمار میں سیکوریٹی فورسیس کی ’’بدھ دہشت گردی ‘‘: اردغان

میانمار میں سیکوریٹی فورسیس کی ’’بدھ دہشت گردی ‘‘: اردغان

استنبول ۔ 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان نے میانمار میں سیکوریٹی فورسیس پر روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف ’’بدھ دہشت گردی‘‘ کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے روہنگیا اقلیتی مسلمانوں کی بے بسی اور ان کے مظالم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میانمار حکومت راکھین اسٹیٹ میں نسل کشی کا ارتکاب کررہی ہے۔ استنبول میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران اردغان نے بین الاقوامی برادری پر بھی شدید تنقید کی جو میانمار حکومت کے خلاف تحدیدات عائد کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے اور بین الاقوامی برادری خاموش تماشائی ہے۔

TOPPOPULARRECENT