Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / میانمار میں ژالہ باری ‘ 8ہلاک

میانمار میں ژالہ باری ‘ 8ہلاک

یانگون۔24اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) پورے نیانمار میںوحشیانہ طوفانوں سے جن کے دوران گولف کی گیندوں کے مساوی اولے گرے تھے ۔ حالیہ دنوں میں کم از کم 8افراد ہلاک ہوگئے‘ تگوڑا منہدم ہوگیا اور ہزاروںعمارتوں کو نقصان پہنچا ۔ یہ خوفناک طوفان میانمار کی تمام پانچ ریاستوں میں دیکھا گیا ۔ کئی ہفتہ کی گرمی کی لہر کے بعد جس میں درجہ حرارت 40درجہ سنٹی گریڈ ہوگیا تھا طوفانوں کے سلسلہ سے درجہ حرارت میں کمی آئی لیکن 8افراد ہلاک ‘7500مکانات تباہ اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ہے ۔ 6 افراد دیہات یانک میں مانڈلے کے وسطی علاقہ میں اچانک سیلاب آنے سے ہلاک ہوئے ۔ دیگر علاقے جو طوفان سے متاثر ہوئے ان میں ساگاانگ ‘ میگ وے ‘ شان اور چن شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT