Monday , December 11 2017
Home / دنیا / میانمار میں کشتی ڈوبنے سے 14ہلاک،متعدد لاپتہ

میانمار میں کشتی ڈوبنے سے 14ہلاک،متعدد لاپتہ

یانگون،17اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)میانمارکے شمال مغربی حصہ میں ایک کشتی ڈوبنے سے 14افراد کی موت ہوگئی اور دیگر کئی لاپتہ ہوگئے ۔یہ اطلاع راحت اور بچاؤ عملے نے دی ہے ۔ مقامی راحت محکمے کے افسر سا بلی فرینک نے بتایا کہ 150مسافروں سے بھری کشتی ہفتے کو سانگنگ علاقے کی چندون ندی میں ڈوب گئی تھی۔افسروں نے بتایا کہ ندی میں ڈوبی کشتی کی جگہ کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے اور اب اسے کریں کی مدد سے ندی سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک 14 نعشیں نکالی جاچکی ہیں اور 85لوگوں کی تلاش کی جارہی ہے ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ کشتی پر 300افراد سوار تھے جبکہ اس پر صرف 120افراد کی ہی جگہ تھی۔

TOPPOPULARRECENT