Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / میانمار پر بنگلہ دیش کا فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کا الزام

میانمار پر بنگلہ دیش کا فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کا الزام

کوکس بازار 16 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیشی حکام نے مائنمار کے نمائندے کو طلب کرتے ہوئے اس کی جانب سے بنگلہ فضائی پٹی کی خلاف ورزی کرنے پر احتجاج درج کروایا ہے ۔ یہ خلاف ورزی ایسے وقت میں ہوئی ہے جبکہ مائنمار سے روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش فرار ہو رہے ہیں۔ مائنمار کے صدارتی ترجمان نے کہا کہ بنگلہ فضائی حدود میں داخلہ کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور بنگلہ دیش کو چاہئے کہ وہ ہم سے رابطہ کرتے ہوئے اس کی تشویش پر تبادلہ خیال کرے ۔ بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو کہا تھا کہ مائنمار کے ڈرونس اور ہیلی کاپٹرس بنگلہ دیش کی فضائی پٹی میں اتوار ‘ منگل اور جمعرات کو داخل ہوئے تھے ۔

امریکہ شمالی کوریا کو دھمکیاں دینا
بند کرے : چین
واشنگٹن 16ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں چین کے سفیر کوئی ٹیانکئی نے آج کہاکہ واشنگٹن کو شمالی کوریا کو دھمکی دینا بند کرنا چاہئے ۔یہاں چینی سفارتخانہ میں ایک پروگرام کے دوران ٹیانکئی نے کہاکہ شمالی کوریا معاملے پر بین الاقوامی تعاون بڑھانے اور مختلف ممالک کو متحدہ کرنے امریکہ مسلسل شمالی کوریاکو دھمکی دے رہا ہے ۔چینی سفیر نے کہاکہ امریکہ کو شمالی کو ریا کو دھمکی دینا بند کرنا چاہئے ۔ اس معاملے کا حل بات چیت کے ذریعہ ہی نکالا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بات چیت پھر شروع کرنے امریکہ کو موثر طریقے تلاش کرنے چاہئے ۔ اس سے قبل شمالی کوریا نے کل ایک بار پھر جاپان کے اوپر سے میزائل کا ٹسٹ کیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT