Tuesday , December 19 2017
Home / دنیا / میانمار پولیس اور خاکروبوں میں جھڑپ ، 5 ہلاک

میانمار پولیس اور خاکروبوں میں جھڑپ ، 5 ہلاک

یانگون ۔ 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 5 افراد ہلاک اور دیگر 20 زخمی ہوگئے جبکہ یانگون پولیس نے شمالی میانمار کے دورافتادہ علاقہ میں ایک کان میں داخل ہونے والے خاکروبوں پر فائرنگ کردی۔ یہ کئی ارب ڈالر مالیتی صنعت کانکنی کا تازہ ترین مہلک واقعہ ہے۔

رقہ کی فتح دولت اسلامیہ کی
اہم شکست : ٹلرسن
واشنگٹن ۔ 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) رقہ میں بین الاقوامی اتحادی افواج کی فتح ایک اہم سنگ میل ہے اور دولت اسلامیہ کی شرمناک شکست اس بے رحم دہشت گرد تنظیم کی تاریخی ناکامی ہے۔ وزیرخارجہ امریکہ ریکس ٹلرسن نے اپنے بیان میں اس کا اعلان کیا۔ امریکہ ان 73 ممالک کی اتحادی افواج میں شامل ہے جو شام اور عراق میں دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ کررہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT