Wednesday , June 20 2018
Home / Top Stories / میانمار کا روہنگیا ؤںکو حساس سرحدی علاقے کے تخلیہ کا حکم

میانمار کا روہنگیا ؤںکو حساس سرحدی علاقے کے تخلیہ کا حکم

لاؤڈ اسپیکر سے تخلیہ کے احکام ‘ روہنگیا پناہ گزینوں کیلئے امدادی سامان کی ترسیل جاری
ٹومبرو(بنگلہ دیش ) 20مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) میانمارکی فوج نے لاؤڈ اسپیکر استعمال کرتے ہوئے بنگلہ دیش سے متصل سرحد پر مقیم روہنگیا مسلمانوں کو فوری سرحد سے متصل علاقہ کا تخلیہ کرنے کے احکام جاری کئے ۔ یہ زمین دونوں ممالک میانمار اور بنگلہ دیش کے درمیان واقع ہے اور کسی کی بھی ملکیت نہیں ہے ۔ تقریباً 6ہزار پناہ گزین جن کا تعلق مظلوم اقلیت سے ہے اس تنگ زمین پر سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ وہ گذشتہ اگست میں میانمار کی مغربی فوج کی بے رحمانہ کارروائی سے فرار ہوکر یہاں مقیم ہوگئے تھے ۔ روہنگیا 7لاکھ پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں ۔ ایک چھوٹی سی تعداد زمین کے اس تنگ تکڑے پر مقیم رہنے پر مصر تھی جو میانمار اور بنگلہ دیش کے درمیا ہیں اور کسی بھی ملک کی ملکیت نہیں ہے ۔ میانمار کی فوج نے لاؤڈ اسپیکر استعمال کرتے ہوئے قبل ازیں فبروری میں روہنگیا مسلمانوں کو اس علاقہ میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی تھی اور اب فوری طور پر اس علاقہ کا تخلیہ کردینے اور بنگلہ دیش میں داخل ہوجانے کا حکم دیا ہے ۔ فوج نے اپنی بعض افواج کو یہاں سے واپس طلب کرلیا ہے ‘ لیکن لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ پیغام دینا گذشتہ ہفتہ کے دن سے کسی انتباہ کے بغیر شروع کردیا گیا ہے ۔

روہنگیا طبقہ کے قائدین نے کہا کہ اس کی وجہ سے شورش زدہ سرحدی علاقہ میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ کل کئی بار لاؤڈ اسپیکر پر حکم دیا گیا اور آج صبح کئی مرتبہ اس کا اعادہ کیا گیا ۔ اس سے لوگوں میں دہشت پھیل گئی ۔ قائدین میں سے ایک محمد عارف نے اپنے بیان میں اس کا انکشاف کیا اور کہا کہ لاؤڈ اسپیکر میں حکم دیا جارہا ہے کہ اگر یہ لوگ اس علاقہ کا تخلیہ نہ کریں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقہ میں قیام کرنا ہمارا حق ہے ہم میانمار کے ہی شہری ہیں جو ہمارا آبائی وطن ہیں ہمیں یہاں قیام کرنے کا حق ہے ۔آخر ہم کسی اور جگہ کیوں جائیں ۔ لیفٹننٹ کرنل منظور الحسن خان مقامی سرحد محافظین بنگلہ دیش کے کمانڈر نے کہا کہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جارہی ہے ۔ ہم نے نوٹ کیا ہے کہ انہوں نے لاؤڈ اسپیکر درختوں سے لٹکا دیئے ہیں اور پوری سرحدپر یہ لاؤڈ اسپیکر موجود ہیں جن سے حکم جاری کیا جارہا ہے ۔دریں اثناء شاہ سلمان امدادی سنٹر کی جانب سے روہنگیا پناہ گزینوں کیلئے امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔ بنگلہ دیش کے صوبے کوکس بازار میں روہنگیا مسلمانوں کیلئے بنائے جانے والے عارضی کیمپوں میں رہنے والو ںمیں شاہ سلمان امدادی مرکز کے اہلکاروں نے راشن پیکٹس تقسیم کئے جن میں رمضان المبارک کی مناسبت سے ضروری اشیائے خورونوش رکھی گئی ہیں۔ واضح رہے شاہ سلمان امدادی سنٹربرائے فلاح انسانیت کی جانب سے روہنگیاکے پناہ گزین مسلمانوں کی امداد کیلئے وقتا فوقتا مختلف اشیاء ارسال کی جاتی ہیںجن میں ادویات ، اشیائے خورونوش ، کپڑے ، کمبل ، خیمے اور دیگر سامان شامل ہے۔ امدادی سامان کی تقسیم شاہ سلمان امدادی سینٹر کے کارکنوں کی نگرانی میں کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT