Sunday , December 17 2017
Home / Top Stories / میانمار کا فوجی طیارہ حادثہ میں تباہ،5 فوجی ہلاک

میانمار کا فوجی طیارہ حادثہ میں تباہ،5 فوجی ہلاک

نیپی ڈا۔ 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) میانمار ایرفورس کے ایک چھوٹا طیارہ کے حادثہ میں تباہ ہونے کے بعد 5 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک فوجی شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔ بیچ کرافٹ پاسنجر طیارہ میں حادثہ کے وقت 5 افراد سوار تھے جو اپنی معمول کی گشت پرواز تھا، تاہم اچانک اس کا توازن بگڑ گیا اور وہ قریب کے ایک کھیت میں جاگرا۔ طیارہ کے گرتے ہی وہاں سینکڑوں لوگ جمع ہوگئے جہاں انہوں نے طیارہ کی آگ بجھانے کی کوشش بھی کی۔ دریں اثناء میانمار کی وزارت اطلاعات سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ عملہ کے پانچ ارکان میں صرف ڈپٹی کارپورل ہی واحد زندہ بچ جانے والے شخص ہیں جنہیں علاج کے لئے فوجی دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے جبکہ اسی دوران طیارہ میں لگی آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا۔ طیارہ رن وے سے فضاء میں آتے ہی شعلہ پوش ہوگیا تھا۔ اس حادثہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT