Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / میانمار کی ریاست راکھین میں تازہ آتشزنی اور بم دھماکے ، حکومت میانمار کا اعتراف

میانمار کی ریاست راکھین میں تازہ آتشزنی اور بم دھماکے ، حکومت میانمار کا اعتراف

سٹ وے ۔ 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کی ریاست راکھین میں 22 مکان مبینہ طور پر آتشزدگی کا شکار ہوگئے جبکہ مسجد کے قریب بم دھماکہ کیا گیا۔ حکومت نے آج کہا کہ اس علاقہ میں تازہ ترین بے چینی دیکھی جارہی ہے۔ ایک مہینہ سے بھی کم مدت میں لاکھوں روہنگیا مسلم فرار ہوچکے ہیں۔ میانمار کی سیویلین قائد آنگ سان سوچی نے اپنی تقریر میں اعلان کیا تھا کہ فوج اپنی ’’صفائی کارروائیاں‘‘ سرحدی علاقہ میں ترک کرچکی ہے لیکن اس کے چند ہی دن بعد تشدد کے واقعات دیکھے جارہے ہیں۔ فوج کا دعویٰ ہیکہ وہ روہنگیا عسکریت پسندوں کو جنہوں نے 25 اگست کو پولیس چوکیوں پر حملہ کیا تھا ، نکال باہر کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT