Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / میانمار کی سرحد پر مہلک جھڑپیں‘چین کا جنگ بندی کیلئے زور

میانمار کی سرحد پر مہلک جھڑپیں‘چین کا جنگ بندی کیلئے زور

یانگون ۔13مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) چین نے آج اپنی سرحد پر میانمار کی فوج اور نسلی باغیوں کے درمیان جھڑپوں کی شدید مذمت کی ۔ جن میں کم از کم 19 افراد ‘جن میں سے بیشتر عام شہری تھے ہلاک ہوگئے ۔ یہ جاریہ برسوں کے اوائل میں ملک میں شورش کے بعد بدترین پُرتشدد کارروائی تھی۔ یہ جھڑپیں اُس وقت شروع ہوئیں جب کہ نسلی اقلیت کے شورش پسند گروپ نے جو طویل مدت سے حکومت میانمار کے ساتھ تصادم میں مصروف ہیں ‘ فوجی چوکیوں پر میوز کے قریب حملہ کیا ۔ یہ ایک سرحدی قصبہ اور تجارتی مرکز ہے جو ریاست شام کے جنوب مشرق میں واقع ہے ۔ ایک مقامی شہری جس نے رات بھر فائرنگ کی آوازیں سنی تھی آج صبح کہا کہ پورے قصبہ میں خوف پھیلا ہوا ہے ‘ وہ تمام خاندان جو سرحد کی دونوں جانب ساکن ہیں خوف کا شکار ہے ان میں سرکاری نیم فوجی جنگجو اور نسلی اقلیت کی فوجیں بھی شامل ہیں جو زیادہ خودمختاری کیلئے جدوجہد کررہی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT