میانمار کی فوج و باغیوں میں جھڑپیں۔ 19 ہلاک

یانگون 12 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) میانمار کی فوج اور ایک نسلی مسلح گروپ کے مابین آج دور دراز کے شمالی شان صوبہ میں ہوئی جھڑپوں میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مقامی ذرائع اور میانمار کی فوج نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ ملک کی سرحدات کے قریب لڑائی میں شدت پیدا ہوگئی ہے ۔ فوجی ذرائع نے کہا کہ 19 افراد ان جھڑپوں میں ہلاک ہوئے ہیں اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔انسانی حقوق کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں شمال میں چین کی سرحد کے قریب ہوئی ہیں اور حالیہ مہینوں میں ان میں شدت پیدا ہوئی ہے کیونکہ بین الاقوامی برادری نے روہنگیائی بحران پر توجہ دینی شروع کی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT