Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / میانمار کی فوج کے ہاتھوں 10 روہنگیا ہلاک

میانمار کی فوج کے ہاتھوں 10 روہنگیا ہلاک

یانگون ۔ 10جنوری (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کی فوج نے گذشتہ ستمبر میں 10 روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کے قتل عام میں حصہ لیا تھا۔ سربراہ فوج کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ فوجی کارروائی کے دوران یہ پہلا قتل عام تھا جو مسلم اقلیت سے تعلق رکھنے والے روہنگیا مسلمانوں کا کیا گیا تھا۔ فوج نے پہلی بار اقلیت پر اپنے مظالم کا اعتراف کیا ہے۔ یہ قتل عام ریاست راکھین کے دیہات اِن ڈن میں 2 ستمبر کو ہوا تھا۔ دیہات کے بعض عوام اور فوجیوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے 10 بنگالی دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ فوجی چوکی پر یہ قتل عام کیا گیا تھا کیونکہ یہ افراد دیہات میں بے چینی پھیلا رہے تھے۔ ریاست راکھین میں فوجی کارروائی کے بعد اگست کے اواخر میں اقلیتی گروپ کے اجتماعی قبور دریافت ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT