Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / میانمار کے تاریخی انتخابات پر جان کیری کی عوام کو مبارکباد

میانمار کے تاریخی انتخابات پر جان کیری کی عوام کو مبارکباد

واشنگٹن ۔ 9 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے میانمار میں پرامن اور تاریخی انتخابات کے انعقاد پر وہاں کے عوام کو مبارکباد دی ۔ البتہ انہوں نے یہ شکایت بھی کی کہ انتخابات کو مکمل طور پر منصفانہ نہیں کہا جاسکتا ۔ یاد رہے کہ میانمار میں ہزاروں ووٹرس ایسے تھے جنہوں نے اپنی زندگی میں پہلی بار ووٹ دیا اور اس طرح انہوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے خود کو جمہوریت سے قریب تر کردیا کیوں کہ جمہوریت ہی وہ طرز حکومت ہے جہاں ہر ایک کے حقوق کا احترام کیا جاتا ہے ۔ گذشتہ کئی دہائیوں سے وہاں فوجی حکومت برداشت کرتے ہوئے میانمار کے عوام نے زبردست صبر و تحمل اور جرات مندی کا مظاہرہ کیا اور جموریت کے حصول کے لیے قربانیاں بھی دیں ۔ ایک طرف جہاں ان انتخابات کے ذریعہ میانمار نے جمہوریت کی جانب ایک قدم اور آگے بڑھایا ہے وہیں اسے ایک ’ مکمل ‘ انتخابی عمل قرار نہیں دیا جاسکتا کیوں کہ اس بات کے امکانات کم ہیں کہ انتخابات کے بعد بھی ملک میں مکمل طور پر جمہوری اور سیویلین حکومت ہوگی کیوں کہ ایسی کئی غیر منتخبہ نشستیں ہیں جو فوج کے لیے محفوظ رکھی گئی ہیں ۔ روہنگیا مسلمانوں کو ووٹنگ کے حق سے محروم کردینا وغیرہ شامل ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT