Wednesday , December 12 2018

میانمار کے درجنوں فوجی باغیوں کیساتھ جھڑپوں میں ہلاک

ینگون ، 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کی فوج اور باغیوں کے درمیان چینی سرحد کے قریب تازہ لڑائی میں 47 فوجی ہلاک ہو گئے۔ یہ بات میانمار کے مقامی میڈیا نے بتائی ہے۔ ’گلوبل نیو لائٹ آف میانمار‘ کے مطابق 9 فروری سے شروع ہونے والی ان جھڑپوں میں کوکانگ جنگجوؤں نے ریاست شان کے علاقے کوکانگ کے علاقائی دارالحکومت لاؤکائی کا کنٹرول حاصل

ینگون ، 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کی فوج اور باغیوں کے درمیان چینی سرحد کے قریب تازہ لڑائی میں 47 فوجی ہلاک ہو گئے۔ یہ بات میانمار کے مقامی میڈیا نے بتائی ہے۔ ’گلوبل نیو لائٹ آف میانمار‘ کے مطابق 9 فروری سے شروع ہونے والی ان جھڑپوں میں کوکانگ جنگجوؤں نے ریاست شان کے علاقے کوکانگ کے علاقائی دارالحکومت لاؤکائی کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے حملہ کیا۔ میڈیا کے مطابق باغی بھاری ہتھیاروں اور طیارہ شکن مشین گنوں سے مسلح تھے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 47 حکومتی فوجی ہلاک جبکہ 73 زخمی ہو چکے ہیں۔ میانمار کے سرکاری میڈیا کے مطابق فوج نے باغیوں کے خلاف پانچ مرتبہ جوابی فضائی حملے بھی کئے۔

TOPPOPULARRECENT