Tuesday , August 14 2018
Home / جرائم و حادثات / میانمار کے دو شہری گرفتار

میانمار کے دو شہری گرفتار

حیدرآباد۔ 7 جون (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ کی بالاپور پولیس نے میانمار کے دو شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 39 سالہ محمد ایوب اور 32 سالہ احمد نور جن کا تعلق میانمار (برما) سے ہے، روزگار کی تلاش میں بنگلہ دیش کی سرحد پار کرکے حیدرآباد پہنچے تھے اور انہوں نے روہنگیا کیمپ واقع بالاپور میں پناہ لی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار روہنگیاؤں نے حالیہ دنوں سوشیل میڈیا میں ایک ویڈیو اَپ لوڈ کرتے ہوئے روہنگیا پناہ گزین کو مالی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس اپیل کے بعد انہیں معقول رقومات بھی حاصل ہوئے تھے لیکن انہوں نے دیگر روہنگیائی مسلمانوں میں تقسیم کرنے کے بجائے اپنے ذاتی خرچے کیلئے استعمال کیا۔ پولیس نے مذکورہ بالا دو روہنگیائی مسلمانوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

TOPPOPULARRECENT