Wednesday , December 19 2018

میانمار کے لاکھوں نسلی پناہ گزین چین فرار

بیجنگ ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) لاکھوں پناہ گزین جو میانمار کے نسلی علاقہ کوکانگ کے متوطن ہیں، فرار ہوکر چین کے متصلہ صوبہ یونان میں گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران پناہ لے چکے ہیں جبکہ عسکریت پسند باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ سرکاری عہدیداروں کے حوالہ سے یونان کی سرکاری خبر رساں سائیٹ پر کل اطلاع شائع کی گئی ہیکہ میانمار

بیجنگ ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) لاکھوں پناہ گزین جو میانمار کے نسلی علاقہ کوکانگ کے متوطن ہیں، فرار ہوکر چین کے متصلہ صوبہ یونان میں گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران پناہ لے چکے ہیں جبکہ عسکریت پسند باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ سرکاری عہدیداروں کے حوالہ سے یونان کی سرکاری خبر رساں سائیٹ پر کل اطلاع شائع کی گئی ہیکہ میانمار کی سرحد پار کرکے آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد 30 ہزار ہے۔ چینی عہدیداروں نے ان تمام کو غذائی اور طبی امداد فراہم کی ہے۔ ایک تخمینہ کے بموجب آج گذشتہ ہفتہ کوکانگ سے فرار ہونے والے 30 تا 50 ہزار پناہ گزین یونان پہنچے۔ کوکانگ میں ہن نسل کے چینیوں کی غالب آبادی ہے۔

TOPPOPULARRECENT