Monday , June 18 2018
Home / دنیا / میانمار : ہوٹل بم دھماکہ مقدمہ 2013ء کا ملزم مجرم قرار دیا گیا

میانمار : ہوٹل بم دھماکہ مقدمہ 2013ء کا ملزم مجرم قرار دیا گیا

یانگون۔5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) میانمار کے ایک شخص کو عمر قید کی سزا سنائی گئی کیونکہ اس نے دو سال قبل ایک پُرتعیش ہوٹل میں جو دارالحکومت یانگون میں واقعہ ہے ایک بم نصب کیا تا جس کے دھماکے سے پھٹ پڑنے کی وجہ سے ایک امریکی خاتون زخمی ہوگئی تھی ۔ سرکاری ذرائع ابلاغ نے آج اطلاع دی کہ میانمار چھوٹے چھوٹے دھماکوں سے اکٹوبر 2013ء میں دہل کر ر

یانگون۔5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) میانمار کے ایک شخص کو عمر قید کی سزا سنائی گئی کیونکہ اس نے دو سال قبل ایک پُرتعیش ہوٹل میں جو دارالحکومت یانگون میں واقعہ ہے ایک بم نصب کیا تا جس کے دھماکے سے پھٹ پڑنے کی وجہ سے ایک امریکی خاتون زخمی ہوگئی تھی ۔ سرکاری ذرائع ابلاغ نے آج اطلاع دی کہ میانمار چھوٹے چھوٹے دھماکوں سے اکٹوبر 2013ء میں دہل کر رہ گیا تھا ۔ ایسا معلوم ہوتاہے کہ دھماکوں کا یہ سلسلہ سیاحتی مقامات کو نشانہ بناکر کیا گیا تھا ۔ میانمار ایک ابھرتی ہوئی قوم ہے جہاں پر غیر ملکی سیاحوں کی کافی تعداد آیا کرتی ہے ۔ حال ہی میں میانمار پر سے مغربی ممالک کے تحدیدات برخواست کی گئی ہیں ۔ یانگون کے مغربی ضلع کی عدالت نے جمع کے دن منٹ لوین کو دھماکو آلات ایک تجارتی مرکز میں نصب کرنے کا مجرم قرار دیا گیا جن میں سے چھوٹا بم پُرتعیش تاجروں کی ہوٹل میں نصب کیا تھا ۔ روزنامہ ’’مرر‘‘ کے بموجب یہ بم پھٹ پڑا تھا اور ایک امریکی خاتون زخمی ہوگئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT