میاں اور بیوی کے جھگڑے کے بعد شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /5 جون ( سیاست نیوز ) میاں بیوی کا جھگڑا شوہر کی موت کا سبب بن گیا ۔ یہ واقعہ کنچن باغ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 35 سالہ بالادری نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بالادری جو اپنی بیوی جیہ اماں کے ہمراہ کنچن باغ میں رہتا تھا ۔ اس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا وہ اور اس کی بیوی اکثر جھگڑتے رہتے تھے اور کل بھی دونوں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد جیہ اماں گھر چھوڑ کر چلی گئی اور رات بالادری نے یہ انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس کنچن باغ مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT