Monday , August 20 2018
Home / جرائم و حادثات / میاں بیوی میں جھگڑا ، شوہر کی خودکشی

میاں بیوی میں جھگڑا ، شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /25 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) اتوار کے دن چکن کری تیار نہ کرنا میاں بیوی میں تنازعہ کا سبب بن گیا ۔ بیوی کی حرکت سے ناراض شوہر نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ پرانے شہر کے علاقہ حسینی علم پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 42 سالہ ترملیش نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پیشہ سے خانگی ملازم ترملیش حسینی علم میں رہتا تھا ۔ کل اتوار کے سبب اس نے اپنی بیوی سے خواہش کی تھی کہ وہ چکن کری تیار کرے لیکن اس کی بیوی نے چکن کری نہیں بنایا ۔ اس بات سے وہ شدید برہم ہوگیا اور بیوی سے جھگڑا کرنے لگا ۔ شوہر سے جھگڑے کے بعد ترملیش کی بیوی ورا لکشمی نے اپنی تینوں لڑکیوں کو لیکر مائیکے کا رخ کیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات سے دلبرداشتہ ترملیش نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT