Wednesday , September 26 2018
Home / جرائم و حادثات / میاں بیوی پر حملہ کرنے والا گرفتار

میاں بیوی پر حملہ کرنے والا گرفتار

حیدرآباد /16 مئی ( سیاست نیوز ) عبداللہ پور میٹ پولیس نے میاں بیوی پر حملہ کرنے اور انہیں جان سے مارنے کی کوشش کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ شخص شیخ نعیم جو پیشہ سے کار ڈرائیور ہے گنتاپلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ اس شخص کے مکان کے قریب جعفر گوڑہ علاقہ کے ساکنان میاں بیوی ایلایا اور نرملا ہر دن مویشیوں کو لیکر آتے تھے اور مویشی ان علاقوں میں چارا استعمال کرتے تھے ۔ اس بات سے نعیم سخت ناراض تھا اور اس نے ان میاں بیوی کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ان پر حملہ کردیا اور مبینہ طور پر جان سے مارنے کی کوشش کی ۔ یہ بات پولیس عبداللہ پور میٹ نے بتائی ۔ پولیس کے مطابق نعیم کے مکان کے قریب بکریوں کو چارہ مل جاتا تھا جبکہ اس اراضی سے نعیم کا کوئی تعلق نہیں ۔ پولیس نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے نعیم کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے ہتھیار کو ضبط کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT