Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / میاں بیوی کی پھانسی کے ذریعہ خود کشی

میاں بیوی کی پھانسی کے ذریعہ خود کشی

حیدرآباد ۔10ستمبر ( سیاست نیوز) جگت گری گٹہ الیون کالونی میں پیش آئے ایک واقعہ میں میاں بیوی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے پی پراوین ساکن الیون کالونی کی شادی چار سال قبل 26سالہ ڈی انیتا سے ہوئی ۔ شادی کے بعد سے دونوں میں جھگڑے شروع ہوگئے تھے ۔ انہیں 18ماہ کی لڑکی بھی ہے ۔ کل رات دونوں کے درمیان بحث و تکرار کے بعد شوہر نے مکان کے ہال میں اور بیوی نے بیڈروم میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس جگت گری گٹہ کو اس بات کا پتہ چلنے پر موقع واردات پر پہنچ گئے اور نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT