Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ، تین خواتین اور ایک شخص کی خودکشی

میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ، تین خواتین اور ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /16 اپریل ( سیاست نیوز ) میاں بیوی کے درمیان تنازعات اور جھگڑے کے سبب پیش آئے واقعات میں 3 خواتین اور ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ علحدہ واقعات حیدرآباد سائبرآباد کے علاوہ ضلع رنگاریڈی میں پیش آئے ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 25 سالہ ستیاوینی جو روڈ نمبر 12 علاقہ کے ساکن ویرابھدرا راؤ کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 14 اپریل کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ ستیاوینی اور اس کے شوہر کے درمیان معمولی بات پر جھگڑے ہوا کرتے تھے اور ان کے دو بچے ہیں ۔ جس نے روزانہ کے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 35 سالہ لکشمی جو بوڈاپل علاقہ ساکن نمرسمہا کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی 14 سال قبل ہوئی تھی اور شوہر بیوی جھگڑتے رہتے تھے ۔

14 اپریل کے دن لکشمی شوہر سے جھگڑے کے بعد سیندھی کمپاونڈ گئی اور وہاں جب وہ سیندھی نوشی کر رہی تھی کہ اس کا شوہر سیندھی کمپاونڈ پہونچ گیا اور اپنی بیوی کو شدید مارپیٹ کا نشانہ بنایا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور کل رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ کندکور پولیس کے مطابق 27 سالہ الویلو جو داسرلہ پلی کے ساکن یادیا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 10 اپریل کے دن انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ الویلو کو شوہر کی ہراسنی کا سامنا تھا ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 35 سالہ مدھو جو سرونا نگر مادھاپور کا ساکن تھا 13 اپریل کے دن اس کی بیوی للیتا نے میاں بیوی میں جھگڑے کے بعد اپنے مائیکے چلی گئی ۔ اپنی ناراض بیوی کو منانے کیلئے مدھو کریم نگر گیا تھا ۔ جہاں بیوی نے شوہر کے ساتھ آنے سے انکار کردیا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT