Thursday , December 14 2017
Home / مذہبی صفحہ / میاں بیوی کے درمیان محبت

میاں بیوی کے درمیان محبت

جناب محمد رضی الدین معظم

٭ میاں بیوی ہمیشہ سورۂ فرقان کی آیت ۷۴ ہر نماز کے بعد ایک بار ضرور پڑھیں۔
٭ سسرال میں ستائے جانے پر بیوی تنہائی میں سورۂ بقرہ کی آیت۱۳۷ ’’فَسَيَكْفِيْكَهُمُ اللّهُ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ‘‘ سو بار تصور کرکے پڑھے اور پھر ہاتھ اُٹھاکر یہ الفاظ کہے: ’’اللّٰهُمَّ! إِنّٰا نَجْعَلُکَ فِي نُحُوْرِهِمْ، وَنَعُوْذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ‘‘ ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ اگر بیوی نافرمان ہو تو شوہر بعد عشاء ۵۰ بار ۴۰ روز تک سورۂ فرقان کی آیت ۷۴ پڑھ کر دعا کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ہوگی۔
٭ میاں بیوی میں محبت کے لئے سورۂ انفال کی آیت۶۲،۶۳ ’’هُوَالَّذِيْ أَيَّدَكَ … إِنَّهٗ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ ‘‘ کے علاوہ سورۂ صٓ کی آیت ۳۲،۳۳ اور سورۂ مائدہ کی آیت ۵۴ سات سات بار پڑھ کر میٹھی چیز پر دم کرکے ایک دوسرے کو کھلائیں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ بیوی کھانا نکالنے سے پہلے کھانا یا سالن پر ’’یَا بَدِیْعَ الْعَجَآئِبِ بِالْخَیْرِ یَا بَدِیْعُ‘‘ بار بار پڑھ کر دم کرکے میاں بیوی دونوں کھائیں، ان شاء اللہ تعالیٰ شوہر کی محبت ملے گی۔
٭ جب بھی ہمبستر ہوں، دل ہی دل میں دونوں ’’یاولی‘‘ کہیں، ان شاء اللہ تعالیٰ دونوں میں ہمیشہ محبت رہے گی۔
٭ شوہر روزانہ ایک بار سورۂ ممتحنہ اور بیوی سورۂ تحریم پڑھنے کی عادت ڈالیں، ان شاء اللہ تعالیٰ دونوں میں محبت رہے گی۔
٭ بیوی سو بار ’’یاعفو‘‘ پڑھ کر پانی پر دم کرکے شوہر کو پلائے، شوہر کا غصہ ان شاء اللہ تعالیٰ ختم ہو جائے گا۔
٭ ۷۰۰ بار سورۂ روم کی آیت ۲۱ پڑھ کر کھانا یا سالن پر دم کرکے کھائیں، ان شاء اللہ تعالیٰ دونوں میں خوب محبت پیدا ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT