Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / میاں داد نے ٹاس ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی

میاں داد نے ٹاس ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی

اسلام آباد، 10 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق کپتان جاوید میاں داد نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹاس ختم کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا۔ میڈیا کے ایک گوشہ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دہائیوں پرانی اس روایت کو ختم کرنے کے بجائے آئی سی سی کو کھیل میں پیدا ہونے والی خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹسٹ کرکٹ کا معیار گرگیا ہے اور ٹاس کو ختم کرنے سے کھیل مزید متاثر ہوگا۔ سابق آسٹریلیائی کپتان رکی پانٹنگ اور عظیم ویسٹ انڈین مائیکل ہولڈنگ نے حال ہی میں ٹسٹ میچوں میں ٹاس ختم کرنے کی تجویز رکھی تھی۔ پانٹنگ نے حالیہ ایشز کے دوران تجویز پیش کی تھی کہ مہمان ٹیم کو پہلے بولنگ یا بیٹنگ کا اختیار دینا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT