Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / میاں پور اراضی پر سیاسی قائدین کے بیانات

میاں پور اراضی پر سیاسی قائدین کے بیانات

حکومت اور پارٹی سربراہ سے ٹکراؤ نہیں چاہتا ہوں : ڈاکٹر کے کیشو راؤ
خریدی گئی اراضی کو پٹہ اراضی قرار دیا جارہا ہے : ڈی سرینواس
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس کے سکریٹری جنرل و رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر کے کیشو راؤ نے تنازعہ اراضی سے دستبرداری اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت اور پارٹی سربراہ سے ٹکراؤ نہیں چاہتے ۔ دوسرے ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا ڈی سرینواس نے مختص کردہ سرکاری اراضی خریدنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے خریدی گئی اراضی کو پٹہ اراضی قرار دیا ۔ جیسے ہی اراضی اسکام منظر عام پر آیا تھا ڈاکٹر کے کیشوراؤ نے ضلع رنگاریڈی کے ابراہیم پٹنم منڈل میں ان کے ارکان خاندان کی جانب سے خریدی گئی اراضی کو جنگلات کی اراضی تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا اور حکومت کی جانب سے رجسٹریشن منسوخ کرنے پر عدالت سے رجوع ہونے کا اعلان کیا تھا ۔ تاہم کیشو راؤ اپنے موقف سے یوٹرن لے چکے ہیں ۔ انہوں نے متنازعہ اراضی خرید کر نقصان سے دوچار ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے متنازعہ اراضی سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت اور پارٹی قائد و چیف منسٹر سے ٹکرانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ۔ خاندان کے تمام ارکان نے اراضی سے دستبرداری اختیار کرنے کا متحدہ طور پر فیصلہ کیا ہے ۔ اراضی کی سیل ڈیڈ منسوخ کرنے کے لیے عدالت سے رجوع ہوں گے ۔ متنازعہ اراضی فروخت کرنے والے ویلیج گلوبل میڈیا ادارے کو لیگل نوٹس روانہ کرتے ہوئے انہیں ہونے والے نقصانات کو سود سمیت حاصل کریں گے ۔ قبل ازیں اپنے ارکان خاندان کی جانب سے خریدی گئی 50 ایکڑ اراضی پر کوئی تنازعہ نہ ہونے سب کچھ دیکھ کر ہی اراضی کی رجسٹری کرانے کا پریس کانفرنس کا اہتمام کرتے ہوئے کیشو راؤ نے دعویٰ کیا تھا ۔ اراضی کی رجسٹری کے معاملے میں سب رجسٹرار کی معطلی پر بھی اعتراض کیا تھا ۔ ٹی آر ایس کے ایک اور رکن راجیہ سبھا ڈی سرینواس نے سرکاری مختص کردہ اراضی خریدنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو اراضی خریدی ہے وہ پٹہ اراضی ہے ۔ 57 سالہ قدیم ریکارڈ چیک کرنے کے بعد ہی انہوں نے اراضی خریدتے ہوئے اس کی رجسٹری کرائی ہے ۔ 1960 سے اس اراضی کی حیثیت پٹہ اراضی کی ہی ہے اور محکمہ رجسٹریشن میں بھی اس اراضی کے سروے نمبر امتناعی اراضی کی فہرست میں شامل نہیں ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT