Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / میاں پور قتل کیس کا ملزم گرفتار

میاں پور قتل کیس کا ملزم گرفتار

حیدرآباد ۔ 23 جولائی (سیاست نیوز) میاں پور پولیس نے شرافت حسین کے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔ انسپکٹر پولیس میاں پور مسٹر رمیش کتوال کے مطابق شرافت حسین کے قاتل 26 سالہ غوث کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو مارتنڈا نگر علاقہ کا ساکن تھا۔ شرافت حسین کل اس علاقہ میں رسم کی تقریب میں آیا تھا۔ شرافت کا رشتہ مقامی لڑکی سے طئے ہوا تھا اور کل منگنی تھی۔ شرافت جس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا اسی لڑکی سے غوث مبینہ محبت کرتا تھا۔ رسم تقریب کی اطلاع پاکر غوث لڑکی کے مکان پہنچا اور شرافت کو باہر طلب کرتے ہوئے بات چیت کی خواہش ظاہر کی اور شرافت کو سنسان علاقہ میں لے گیا جہاں دونوں میں بحث و تکرار ہوئی اور غوث نے پتھر سے مبینہ طور پر شرافت پر حملہ کردیا۔ اس حملہ میں شرافت فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT