Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / میاں پور میںجھونپڑیاں خاکستر

میاں پور میںجھونپڑیاں خاکستر

حیدرآباد۔ 11 جنوری (سیاست نیوز) میاں پور میں پیش آئے ایک آتشزدگی کے واقعہ میں جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ میاں پور پولیس اسٹیشن کے قریب واقع اپارٹمنٹ سے متصل بعض جھونپڑیاں جس میں مغربی گوداوری سے تعلق رکھنے والے گری اور اس کے افراد خاندان مقیم تھے، آج صبح مزدوری کیلئے گئے ہوئے تھے اور اپنے جھونپڑیوں میں سنکرانتی تہوار کے لئے اکٹھا کئے گئے ساز و سامان چھوڑ گئے تھے۔ شاٹ سرکٹ کے سبب جھونپڑی میں اچانک آگ لگ گئی اور اس واقعہ میں 4 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء جل کر خاکستر ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT