Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / میاں پور میں جسم فروشی کا ریاکٹ بے نقاب،آرگنائزرس ، گاہک اور دو خواتین گرفتار

میاں پور میں جسم فروشی کا ریاکٹ بے نقاب،آرگنائزرس ، گاہک اور دو خواتین گرفتار

حیدرآباد /21 اگست ( سیاست نیوز ) میاں پور پولیس نے جسم فروشی کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کردیا اور دو آرگنائزر کے علاوہ دو گراہکوں اور دو خواتین کو حراست میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ حدا کالونی میاں پور میں جسم فروشی کے تعلق سے پولیس کو ایک شکایت حاصل ہوئی ۔ پولیس نے اس شکایت کا جائزہ لیتے ہوئے پہلے اس مکان اور مقام کی جانچ کی چونکہ پولیس کو حاصل شکایت پر شبہ تھا ۔ تاہم پولیس نے جب اس شکایت کے درست ہونے کا اطمینان حاصل کرلیا تو تب پولیس نے منصوبہ بند انداز سے مکان پر دھاوا کیا ۔ اس وقت مکان میں ایک آرگنائزر کے علاوہ دو گراہک جسم فروش خواتین کے ساستھ عیاشی میں مگن تھے کہ عین اس وقت پولیس نے کارروائی ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 40 سالہ پروین ساکن حدا کالونی میاں پور اور 44 سالہ بی سرینواس ساکن ویسٹ گوداوری کو گرفتار کرلیا ۔ دونوں پیشہ سے مزدور بتائے گئے ہیں ۔ جو زائد رقم کمانے کی خاطر خواتین کو لاکر ان سے جسم فروشی کا کاروبار کرتے تھے ۔ اپنے قریبی افراد اور ان کی مدد سے گراہکوں کو فون کے ذریعہ معاملہ داری طئے کرتے تھے ۔ پروین کا آبائی مقام نارائن ریڈی کالونی جنگاریڈی ضلع سنگاریڈی بتایا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پروین نے اپنے جسم فروشی کے کاروبار کا اقبال جرم کرلیا ہے ۔ گذشتہ ایک سال سے یہ جسم فروش خواتین کی مدد سے کاروبار کر رہا تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دلالوں سے رابطہ قائم کرتے ہوئے مختلف مقامات سے جسم فروش خواتین کو یہاں اپنے مکان پر لاتا اور اس سے جسم فروش کا کاروبار کرتا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT