Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / میاں پور میں خاتون کی خودکشی

میاں پور میں خاتون کی خودکشی

حیدرآباد 4 ڈسمبر (سیاست نیوز) میاں پور کے علاقہ میں ایک خاتون کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا جہاں 26 سالہ انوشا نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ انوشا میاں پور علاقہ کے ساکن یشونت کمار کی بیوی تھی۔ اس خاتون کا شوہر پیشہ سے سافٹ ویر ملازم بتایا گیا ہے۔ ان کی شادی مئی 2014 ء میں ہوئی تھی اور اس خاتون کو شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی سے مزید جہیز کیلئے ہراساں کیا جارہا تھا۔ تاہم گزشتہ چند دنوں سے اذیت رسانی میں اضافہ سے دلبرداشتہ اس خاتون نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس میاں پور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT