Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / میاں پور کے ایک مکان سے نعش برآمد

میاں پور کے ایک مکان سے نعش برآمد

حیدرآباد۔/27اکٹوبر،( سیاست نیوز) میاں پور علاقہ میں واقع ایک مکان میں سافٹ ویر ملازم کی مسخ شدہ نعش دستیاب ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 46 سالہ سریکانت کمار گزشتہ دس ماہ سے بیوی اور بچوں سے اختلافات کے سبب میاں پور علاقہ کے ایک مکان میں تنہا رہتا تھا۔ مقامی عوام کو مکان سے تعفن آنے پر پولیس کو آگاہ کیا اور میاں پور پولیس کی ٹیم وہاں پہنچنے پر سریکانت کمار کی مسخ شدہ نعش برآمد کی۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ سافٹ ویر ملازم تین دن قبل ہی فوت ہوگیا ہوگا۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا اور موت کے اسباب کا پتہ لگانے کی کوشش جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT