Saturday , December 15 2018

میتھالی کو درجہ بندی میں پانچواں مقام

دبئی۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ویمنس کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ٹوئنٹی 20 درجہ بندی میں اپنا پانچواں مقام برقرار رکھنے میں کامیاب ہے، جبکہ پونم راوت اور ہرمن پریت کور بھی سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں اپنا مقام بنائی ہوئی ہیں۔646 نشانات کے ذریعہ میتھالی درجہ بندی میں پانچویں مقام پر فائز ہیں جبکہ اس فہرست کی نمبر ایک کھلاڑی آسٹریلیا میگ لیننگ ہیں ، جنہوں نے 688 نشانات کے ذریعہ پہلا مقام حاصل کیا ہوا ہے۔ دریں اثناء ہرمن پریت نے دو مقامات کی بہتری کے بعد 9 واں مقام حاصل کرلیا ہے جبکہ پونم کو ایک مقام کے نقصان کے بعد 8 ویں مقام پر پہنچنا پڑا ہے۔

دیپیکا کا اَڈیڈاس سے معاہدہ
نئی دہلی۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کی نمبر ایک خاتون اسکوائش کھلاڑی دیپیکا پلیکل نے اسپورٹس کے شعبہ میں معروف کمپنی اڈیڈاس سے معاہدہ کیا ہے۔ عالمی درجہ بندی میں 11 ویں مقام پر فائز دیپیکا کا اڈیڈاس سے یہ معاہدہ دراصل کمپنی کی جانب سے خواتین کے لئے چلائی جانے والی مہم ’’مائی گرلز‘‘ کیلئے ہے۔ اس موقع پر اڈیڈاس انڈیا کے برانڈ ڈائریکٹر تشار نے کہا کہ دیپیکا ایک اہم کھلاڑی ہیں اور ان کے ساتھ معاہدہ پر ہمیں خوشی ہے۔

TOPPOPULARRECENT