Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / میتھیوز اور سری وردنا کی نصف سنچریاں ، سری لنکا 264/7

میتھیوز اور سری وردنا کی نصف سنچریاں ، سری لنکا 264/7

ہیملٹن ۔ 18 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) میزبان فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کی جانب سے آخری سیشن میں وکٹوں کے حصول کی وجہ سے نیوزی لینڈ نے مقابلے میں واپسی کی اور یہاں شروع ہوئے دوسرے ٹسٹ کے پہلے دن سری لنکا کو 264/7 تک محدود رکھا ۔ چائے کے وقفہ کے بعد دو اوورس میں تین وکٹوں کے حصول کی وجہ سے نیوزی لینڈ کو مقابلے میں واپسی کا موقع ملا کیونکہ ناقص شروعات کے باوجود کپتان انجلیو میتھیوز کی ناقابل تسخیر نصف سنچری (63) اور سری وردنا (62) کی بدولت سری لنکا مستحکم موقف کی سمت گامزن تھی ۔ مذکورہ کھلاڑیوں کے علاوہ چنڈی مل (47) اور اوپنر مینڈیس (31 ) نے بہتر مظاہرہ کیا ۔ نیوزی لینڈ کیلئے بولٹ نے 43 اور ٹم ساؤتھی نے 51 رنز کے عوض فی کس دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ برسویل کو 79 رنز کے عوض ایک کامیابی ملی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT