Monday , August 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / میتھیوز تیسرے ونڈے کیلئے فٹ

میتھیوز تیسرے ونڈے کیلئے فٹ

نئی دہلی۔ 15 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کرکٹ ٹیم کو ہندستان کیخلاف تیسرے اور فیصلہ کن ونڈے سے پہلے اپنے اسٹار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز کی فٹنس کی اچھی خبر ملی ہے جو اتوار کو وشاکھا پٹنم میں ہونے والے میچ کیلئے دستیاب ہوں گے ۔ ہندستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سریز 1-1 کی برابری پر ہے اور تیسرا میچ جیت کر خطاب حاصل کرنے کیلئے دونوں ہی ٹیمیں کوشش کررہی ہیں۔ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی اور سابق کپتان میتھیوز موہالی میں دوسرے میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے ۔ انہوں نے ناٹ آؤٹ 111 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔میتھیوز نے آخری میچ سے پہلے ٹریننگ سیشن میں بغیر کسی پریشانی کے بولنگ اور بیٹنگ کی۔

TOPPOPULARRECENT