Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / میتھیوز ورلڈکپ تک سری لنکا کے کپتان برقرار

میتھیوز ورلڈکپ تک سری لنکا کے کپتان برقرار

کولمبو ، 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا نے جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ واش کے باوجود انجیلو میتھیوز پر اعتماد کرتے ہوئے ورلڈ کپ 2019ء تک انھیں ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ سری لنکا نے میتھیوز کی قیادت میں 2016ء میں آسٹریلیا کو ہوم ٹسٹ سیریز میں وائٹ واش کرکے تاریخ رقم کی تھی۔ تاہم جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں کارکردگی کے اس سلسلے کو برقرار نہ رکھ سکے اور انھیں شکست فاش ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کے بعد میتھیوز کے بطور کپتان مستقبل کے تعلق سے انگلیاں اٹھائی جارہی تھیں لیکن سری لنکا کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) کا ماننا ہے کہ وہ ٹیم کو واپس فتح کی جانب گامزن کرسکتے ہیں۔ بورڈ کے صدر تھیلنگا سماتھیپالا نے میڈیا کو بتایا کہ ’’انجیلو میتھیوز کو ہماری بھرپور حمایت حاصل ہے اور ہماری نظریں اُن پر ہیں کہ وہ 2019ء کے ورلڈ کپ تک ہماری ٹیم کی قیادت کریں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT