Saturday , February 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / میدان کے اندر کار داخل کرنے کا واقعہ،سیکیورٹی پر سوالیہ نشان

میدان کے اندر کار داخل کرنے کا واقعہ،سیکیورٹی پر سوالیہ نشان

نئی دہلی۔4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پچ فکسنگ کے بعد کرکٹ قوانین کی ایک اور سنگین خلاف ورزی سامنے آئی ہے اور نئی دہلی میں رانجی ٹرافی میچ میں ایک شخص کار پچ تک لے آیا جس سے مذکورہ گراؤنڈ پر مستقبل میں میچز کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔نئی دہلی میں رانجی ٹرافی کے میچ میں دہلی اور اتر پردیش کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں کہ کھیل کے اختتام سے محض 20 منٹ قبل ایک شخص اپنی کار پچ پر لے آیا اور دو مرتبہ پچ پر گاڑی چلائی جس کے سبب میچ کو کچھ دیر کیلئے روکنا پڑ گیا۔کار میں بیٹھے شخص کو پچ کی جانب آتے دیکھ کر امپائرز اور کھلاڑیوں نے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ کسی کو بھی خاطر میں نہ لایا لیکن خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی بھی عہدیدار یا کھلاڑی کو نقصان نہیں پہنچا۔جس وقت واقعہ رونما ہوا اس وقت گوتم گمبھیر، سریش رائنا، ایشانت شرما اور ریشب پانت سمیت متعدد کرکٹرز بھی میدان میں موجود تھے۔پالم کے علاقے میں واقع ایئر فورس اسپورٹس کمپلیکس میں گاڑی لے کر میدان میں آنے والے ’گریش شرما‘ نامی شخص نے دعویٰ کیا کہ انہیں میدان میں داخل ہوتے وقت کسی بھی قسم کی سیکیورٹی نظر نہیں آئی جس سے سخت سیکیورٹی کا دعویٰ بھی غلط ثابت ہوا گیا۔گراؤنڈ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے گی، ہم معاملے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس بات پر بھی غور کریں گے کہ آئندہ اس گراؤنڈ کو میچز کی میزبانی دی جائے یا نہیں۔

TOPPOPULARRECENT