Wednesday , December 12 2018

میدان کے باہر بھی کھلاڑیوں کا رویہ بہتر ہو:معین علی

پرتھ ۔11 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) انگلش کھلاڑیوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احسا س کرتے ہوئے میدان سے باہر بھی اپنے رویئے کو صحیح رکھنا ہو گا۔ معین علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انگلش کھلاڑی بین ڈکٹ کو رات کلب کے باہر سنیئر انگلش پلیئر پر شراب پھینکنے کے سبب معطل کر دیا گیا ہے۔ 23 سالہ ڈکٹ جو انگلینڈ لائنز ٹریننگ ٹیم کا حصہ ہیں۔ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماعت کے بعد فیصلے کے منتظر ہیں۔معین علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیشہ ورکھلاڑی ہونے کے ناطے یہ سوچنا چاہئے کہ اس کھیل سے متعلق خبریں بچے بھی دیکھتے ہیں۔کھلاڑیوں کو اپنا رویہ بہتر رکھنا چاہئے۔انہوںنے مزید کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کیونکہ ہم آنے والی نسل کو متاثر کرینگے تو ہی وہ اس کھیل کی جانب آئینگے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں انگلینڈ کے ہی بین اسٹوکس اور ایلکس ہیلز برسٹول نائٹ کلب والے واقعہ میں ملوث تھے۔اس کے بعد آسٹریلیائی پلیئرکیمرون بینکروفٹ نے بھی انگلش وکٹ کیپر جونی بیئر اسٹوکیخلاف شکایات کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT