Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / میدک اکنا پیٹ ریلوے لائن پراجکٹ کی دو سال میں تکمیل

میدک اکنا پیٹ ریلوے لائن پراجکٹ کی دو سال میں تکمیل

میدک19جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک کے بوائز جونیر کالج گرائونڈ پر منعقدہ میدک اکنّا پیٹ ریلوے لائن پراجکٹ کی سنگ ِ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل مینیجر سائوتھ سنٹر ریلوے مسٹر بی کے سریواستو نے کہاکہ اس پراجکٹ کا سنگ ِ بنیاد مرکزی وزیر ریلوے مسٹر ملکارجن کھر گے کے ہاتھوں عمل میں لایا جانے والا تھا ۔اور اس تقریب میں شرکت کیلئے و

میدک19جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک کے بوائز جونیر کالج گرائونڈ پر منعقدہ میدک اکنّا پیٹ ریلوے لائن پراجکٹ کی سنگ ِ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل مینیجر سائوتھ سنٹر ریلوے مسٹر بی کے سریواستو نے کہاکہ اس پراجکٹ کا سنگ ِ بنیاد مرکزی وزیر ریلوے مسٹر ملکارجن کھر گے کے ہاتھوں عمل میں لایا جانے والا تھا ۔اور اس تقریب میں شرکت کیلئے وزیر ِ موصوف دہلی سے حیدر آباد بھی پہونچ چکے تھے لیکن آج صبح حیدر آباد سے مسٹر ملکارجن کھر گے نے گلبرگہ کا دورہ کیا ۔جہاں سے وہ بذریعہ ہیلی کیا پٹر سنگ ِ بنیاد تقریب میں شرکت کیلئے پہونچنے ہی والے تھے لیکن ہیلی کیا پٹر میں کچھ فنّی خرابی پائی جانے سے میدک ٹائون کو نہیں پہونچ سکے۔انہوں نے ملکارجن کھر گے کی جانب سے میدک ٹائون کی عوام کو مبارکباد پیش کی۔اور کہاکہ یہ پراجکٹ دو سال میں مکمل کرلیا جائیگا ۔انہوں نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ میدک سے اکنّا پیٹ تک 17.02کیلو میٹر کا فاصلہ ہوگا۔جس کی تنصیب کیلئے مرکزی وریاستی حکومت کی شراکت سے 129.32کروڑ کے مصارف آئینگے۔انہوں نے کہاکہ سائوتھ سنٹرل ریلوے ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ریاستی وزیر ویمنس اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ شریمتی وی سنیتا لکہشما ریڈی کے ہاتھوں میدک کو اکنّا پیٹ ریلوے اسٹیشن سے مربوط کرنے کے سلسلہ میں سنگ ِ بنیاد رکھا گیا۔بوائز جونیر کالج میدک کے گرائونڈ پر منعقدہ اس سنگ ِ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج کی یہ تقریب میدک کی عوام کیلئے قابل مبارکباد ہے ۔انہوں نے کہاکہ میدک ٹائون ریلوے اسٹیشن کو نرساپور سے جوڑ نے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائینگے۔اور انہوں نے اس مسئلہ سے متعلق ریلوے عہدداروں کو بھی متوجہ کیا۔شریمتی سنیتا لکہشما ریڈی نے کہاکہ میدک سے اکنّا پیٹ ریلوے اسٹیشن سے پٹریاں بچھانے کے دوران رامائم پیٹ منڈل کے تین دیہات میدک منڈل کے پانچ دیہاتوں کی زرعی اراضیات شامل ہوئی ہیں۔

متاثرہ کسانوں کو ضرور نقصانات کی پابجائی کی جائیگی۔انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ ریلوے پراجکٹ کو دو سال کے وقفہ میں مکمل کرلیا جائیگا۔اور میدک سے اکنّا پیٹ ریلوے اسٹیشن کے درمیان مزید دو اسٹیشن لکہشما پوراور شمنا پور قائم ہونگے۔اس تقریب سے رکن پارلیمنٹ میدک شریمتی وجئے شانتی نے خطاب کرتے ہوئے میدک ٹائون کو ریلوے لائن سے مربوط کئے جانے پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے میدک کی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔اور کہاکہ آج آنجہانی وزیر ِ اعظم محترمہ اندرا گاندھی کی جانب سے تیس سال قبل کئے گئے وعدہ کو عملی جامہ پہنانے کا مجھے موقع نصیب ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جس وقت سے میں حلقہ لوک سبھا میدک سے رکن پارلیمان کی حیثیت سے منتخب ہوئی تب سے مجھے اس ٹائون کو ریلوے لائن سے جوڑ نے کی بڑی خواہش تھی۔چونکہ میں نے بھی خود میدک ٹائون کی عوام سے انتخابات کے موقع پر یہ وعدہ کیا تھا۔محض مرکز میں ریلوے وزرا کی باربارتبدیلی اور سائوتھ سنٹر ریلوے سکندر آباد میں بھی جنرل مینیجرس کی تبدیلی کے علاوہ بحیثیت اپوزیشن ایم پی ہونے کی وجہ سے اس مسئلہ کو عملی جامہ پہنانے میں یقینََا تاخیر ہوئی ہے۔جس کی میں عوام سے معذرت خواہی کرتی ہوں۔شریمتی وجئے شانتی نے اپنے خطاب میں کہاکہ میں صرف بحیثیت لیڈر ترقیاتی کاموں کی جانب ہی خصوصی توجہ دیتی ہوں اور میں شب وروز میرے حلقہ کی ترقی کیلئے سنجیدہ ہوں۔مجھے روپیہ اور پیسہ بٹورنے کی ہر گز ہر گز خواہش نہیں ہے ۔عوام کی خدمت کرنا میرا نصب العین ہے بہت سی دولت تو میں میری سابقہ فیلڈ فلمی دنیا میں حاصل کر چکی ہوں۔اب مجھے صرف عوام کی ہی خدمت کرنا مقصود ہے۔اور اسی کیلئے میں ہمیشہ اپنی کوشش کو جاری رکھونگی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ سنگ ِ بنیاد تقریب کے انعقاد کے لئے گزشتہ تین ماہ سے ریاستی وزیر ِ اعلیٰ کرن کمار ریڈی سے نمائندگی کرتی رہی ہوں لیکن انہوں نے میری کوشش کو آج تک وقت ہی نہیں دیا۔شریمتی وجئے شانتی نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ انہیں ایم ایم ٹی ایس لائن کو شہر حیدر آباد سے پٹن چیرو تک وسعت دینے کے منصوبہ کو بھی عملی جامہ پہنانے کے سلسلہ میں میری کوشش جاری ہے انہوں نے کہاکہ بحیثیت ایم پی اپنے ڈیولپمنٹ فنڈس سے حلقہ پارلیمان میدک کے کئی دیہاتوں میں پینے کے پانی کے مسائل حل کئے گئے ہیں اور لائٹوں کی تنصیب بھی عمل میں لائی گئی ہے۔آخر میں انہوں نے عوام کو متوجہ کرتے ہوئے کہاکہ مجھے کوئی وجہ بتائے بغیر ہی تلنگانہ راشٹریہ سمیتی سے معطل کیا گیا ہے۔جس کا مجھے کوئی افسوس تو نہیں ہے لیکن عوام میرے ساتھ ہے

اور میں عوام کے ساتھ ہوں۔ اس تقریب میں ضلع کلکٹر میدک شریمتی سمیتا سبھروال ،ڈپٹی چیف انجینئر سائوتھ سنٹرل ریلوے مسٹر سددھر ما دیورائے،رکن اسمبلی میدک مسٹر مائنم پلّی ہنمنت رائو، آر ڈی او میدک شریمتی وناجا دیوی،تحصیلدار میدک آر وجئے لکہشمی،تحصیلدار کلچاورم شریمتی لاونیا،سکریٹریز پردیش کانگریس کمیٹی مسرزایم اے غنی چودھری پربھات رائو،سرپنچ اکنّا پیٹ شریمتی وی مہیشوری،نائب صدر تلنگانہ اسٹیٹ اقلیتی سیل مسٹر محمد حفیظ الدین،کمشنر بلدیہ میدک مسٹر پربھا کر،کانگریسی قائد مسٹر محمد عارف حسین ،ڈی پی آر او میدک مسٹر پرانیت،چیر مین ریلوے سادھنا سمیتی مسٹر سبھاش چندر گوڑ،کے علاوہ ،مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سرکاری عہدداران اور عوام کی کثیر تعداد اس تقریب میں موجود تھی۔اس تقریب کے آغاز سے قبل شریمتی سنیتا لکہشما ریڈی وجے شانتی مائنم پلّی ہنمنت رائو نے شمع روشن کیا۔اور تقریب کے آخیر میں قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔اس موقع پر میدک منڈل کے مختلف دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے سرپنچوں کی جانب سے جلسہ گاہ میں خیر مقدمی فلیکسیزآویزاں کئے گئے۔ڈی ایس پی میدک مسٹر ایس گودھرو کی قیادت میں پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا تھا ۔نیز ریلوے پولیس اور ڈاگ اسکوائیڈ ٹیم بھی صیانتی فرائض انجام دئے۔

TOPPOPULARRECENT