Wednesday , December 19 2018

میدک سے ٹی آر ایس امیدوار کی کامیابی پر جشن

تلنگانہ بھون میں زبردست آتشبازی ، کارکنوں اور قائدین کا جوش و خروش

تلنگانہ بھون میں زبردست آتشبازی ، کارکنوں اور قائدین کا جوش و خروش
حیدرآباد۔/16ستمبر، ( سیاست نیوز) میدک لوک سبھا حلقہ کے ضمنی چناؤ میں ٹی آر ایس امیدوار کی شاندار کامیابی پر ٹی آر ایس کے ہیڈکوارٹر تلنگانہ بھون میں قائدین اور کارکنوں نے زبردست جشن منایا۔ سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی کارکن تلنگانہ بھون پہنچے جہاں زبردست آتشبازی کی گئی۔ کارکنوں اور قائدین نے ایک دوسرے میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے پارٹی کی کامیابی کا جشن منایا۔ پارٹی کے مختلف سینئر قائدین بشمول ارکان اسمبلی اور کونسل نے بھی کارکنوں کے ساتھ جشن میں حصہ لیا۔ سینئر قائدین ڈاکٹر کیشو راؤ، ڈپٹی چیف منسٹر راجیا اور دوسروں کو کارکنوں نے مٹھائی پیش کی۔ ٹی آر ایس حکومت کے 100دن کی تکمیل کے بعد میدک کا ضمنی انتخاب برسراقتدار پارٹی کا پہلا امتحان تھا۔ پارٹی کارکنوں نے تلنگانہ بھون میں واقع مجسمہ تلگو تلی پر نچھاور کئے۔ کارکنوں نے چندر شیکھر راؤ کے پوسٹر کو دودھ سے دھوکر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ تلنگانہ ایڈوکیٹس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ارکان نے تلنگانہ بھون پہنچ کر پارٹی قائدین کو مبارکباد پیش کی۔ چندر شیکھر راؤ جب پریس کانفرنس کیلئے تلنگانہ بھون پہنچے تو ان کا آتشبازی اور نعروں کی گونج میں زبردست استقبال کیا گیا۔ پریس کانفرنس کے دوران میدک سے نومنتخب امیدوار پربھاکر ریڈی پہنچے جس پر کے سی آر نے انہیں گلے مل کر مبارکباد دی۔

TOPPOPULARRECENT