Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / میدک ضلع کیلئے 56 کروڑ روپیوں کی منظوری

میدک ضلع کیلئے 56 کروڑ روپیوں کی منظوری

گجویل ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت نے ضلع میدک کو 13 ویں فینانس کمیشن کے تحت دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے 56 کروڑ روپیوں کی منظوری دیدی ہے ۔ اس بات کا انکشاف ضلع پنچایت آفیسر مسٹر پربھاکر ریڈی نے حلقہ گجویل کے جگدیو پور منڈل پریشد دفتر میں منڈل سے تعلق رکھنے والے پنچایت سکریٹریز کے علاوہ پنچایت عہدیداروں کے اشتراک سے منعقد کئے گ

گجویل ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت نے ضلع میدک کو 13 ویں فینانس کمیشن کے تحت دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے 56 کروڑ روپیوں کی منظوری دیدی ہے ۔ اس بات کا انکشاف ضلع پنچایت آفیسر مسٹر پربھاکر ریڈی نے حلقہ گجویل کے جگدیو پور منڈل پریشد دفتر میں منڈل سے تعلق رکھنے والے پنچایت سکریٹریز کے علاوہ پنچایت عہدیداروں کے اشتراک سے منعقد کئے گئے ایک جائزہ اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا ۔ بعدازاں انہوں نے اس اجلاس میں موجود پنچایت سکریٹری وہ دیگر عملہ کو ہدایت دی کہ دیہی علاقوں میں موجود زیرالتواء بقایاجات کی وصولی کی جائے جس سے دیہی عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں مدد ملے گی تب ہی دیہی علاقے ترقی کی طرف گامزن ہونگے ۔ مسٹر پربھاکر ریڈی نے کہا کہ 13 ویں فینانس کے تحت منظور شدہ رقمی کو ایک منصوبہ کے تحت دیہی علاقوں میں دیہی عوام کے دیرانہ مسائل جیسے محفوظ پینے کے پانی کی سربراہی اور صاف صفائی کے علاوہ دوردراز مقامات تک برقی لائنوں کی تنصیب جدید کیلئے خرچ کئے جائیں گے ۔ مسٹر پربھاکر ریڈی نے اس اجلاس میں بتایا کہ ضلع میدک کے منڈلوں کے دیہی علاقوں میں صد فیصد بقایاجات کی وصولی میں رام چندر پور منڈل پہلے مقام پر اور دوسرے مقام پر پٹن چیرو منڈل اور تیسرے مقام پر سدی پیٹ منڈل کے دیہی علاقے ہیں ۔ انہوں نے اس اجلاس میں موجود پنچایت سکریٹریز کو سخت ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے دیہی علاقوں میں متعلقہ سرپنچوں کے علاوہ دیہی معاونین اراکین کی مدد سے دیہی علاقوں میں زیرالتواء موجود بقایاجات کی صد فیصد وصولی کے اقدامات کریں ورنہ دیگر تساہلی برتنے والے عہدیداروں کے خلاف سخت نوٹ لیا جائے گا اس اجلاس میں ای او آر ڈی رام ریڈی ، پنچایت سکریٹریز ، پال یادو ، مونا ، محمد جانی ، سپنا ، تربیتی کے علاوہ پنچایت عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT