Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / میدک لوک سبھا سے مقابلہ اور بی جے پی میں شامل ہونے کی تردید

میدک لوک سبھا سے مقابلہ اور بی جے پی میں شامل ہونے کی تردید

سنگاریڈی کے شکست خوردہ کانگریس امیدوار جگا ریڈی کی پنالہ لکشمیا سے ملاقات

سنگاریڈی کے شکست خوردہ کانگریس امیدوار جگا ریڈی کی پنالہ لکشمیا سے ملاقات

حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سابق گورنمنٹ وہپ مسٹر جگا ریڈی نے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی پنالہ لکشمیا سے ملاقات کی ۔ بی جے پی میں شامل ہونے اور میدک لوک سبھا سے مقابلہ کرنے کی تردید کی ۔ حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے کانگریس ٹکٹ پر مقابلہ کرتے ہوئے شکست سے دوچار ہونے والے سابق گورنمنٹ وہپ مسٹر جگا ریڈی نے چند دن قبل جناسینا کے صدر و فلم اسٹار پون کلیان سے ملاقات کی تھی جس کے بعد پون کلیان نے بھی جگا ریڈی بی جے پی کے ٹکٹ پر مقابلہ کرنے کی صورت میں ان کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا ۔ آج جگاریڈی نے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی سے ملاقات کرتے ہوئے اس کی وضاحت کی اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی میں ہے اور مستقبل میں بھی کانگریس میں ہی رہیں گے ۔ بی جے پی میں شامل ہونے اور لوک سبھا کے لیے مقابلہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ۔ انہوں نے اسمبلی حلقہ سنگاریڈی کے بلدیات میں صدر نشین کے عہدوں پر قبضہ کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے پنالہ لکشمیا سے ملاقات کرچکے ہیں ۔ پون کلیان سے ان کی شخصی ملاقات تھی ۔ اس کو سیاست سے جوڑنا درست نہیں ہے وہ کانگریس پارٹی میں رہیں گے اور پارٹی کے استحکام کے لیے کام کریں گے ۔ پارٹی انہیں جو بھی ذمہ داری دے گی وہ اس کو نبھانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ ریاست میں ہار جیت لگی رہتی ہے ۔ وہ ہمیشہ عوام کے درمیاں رہیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT