Saturday , December 15 2018

میدک لوک سبھا نشست سے بی جے پی کا مقابلہ : جی کشن ریڈی

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( این ایس ایس) : بی جے پی تلنگانہ اسٹیٹ یونٹ کے صدر جی کشن ریڈی نے آج کہا کہ ان کی پارٹی میدک لوک سبھا نشست کے لیے مقابلہ کرے گی ۔ تلنگانہ اسٹیٹ یونٹ کے عہدیداروں کے اجلاس کو مخاطب کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے ریاست میں اس کے استحکام اور اسے طاقتور بنانے کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا اور انتباہ دیا کہ انتخابات میں پارٹی کے خلاف کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT