Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میںضلع سادھنا سمیتی کی زنجیری بھوک ہڑتال

میدک میںضلع سادھنا سمیتی کی زنجیری بھوک ہڑتال

میدک۔29 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن کو ضلع ہیڈ کوارٹر کا درجہ دینے کے مطالبہ پر ضلع سادھنا سمیتی کے زیراہتمام آغاز کردہ زنجیرہ بھوک ہڑتال قریب ایک ماہ میں داخل ہوگئی ۔ ٹاؤن کے رام داس ایکس وے پر جاری بھوک ہڑتال میں ہر روز مختلف دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے اور میدک ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے بلالحاظ سیاسی وابستگی قائدین وکارکن ح

میدک۔29 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن کو ضلع ہیڈ کوارٹر کا درجہ دینے کے مطالبہ پر ضلع سادھنا سمیتی کے زیراہتمام آغاز کردہ زنجیرہ بھوک ہڑتال قریب ایک ماہ میں داخل ہوگئی ۔ ٹاؤن کے رام داس ایکس وے پر جاری بھوک ہڑتال میں ہر روز مختلف دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے اور میدک ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے بلالحاظ سیاسی وابستگی قائدین وکارکن حصہ لے رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ اس احتجاج میں ٹی آر ایس کے سوا سیاسی پارٹیوں کے قائدین شرکت کررہے ہیں ۔ اس بھوک ہڑتال کیمپ کو سابق ایم ایل اے و ریاستی ترجمان کانگریس انچارج حلقہ اسمبلی میدک پی ششی دھر ریڈی ‘ مسٹر جی سرینواس بھاجپا ‘ قائد تلگودیشم ڈی یادگیری نے اظہار یگانگت کیا ۔ آج کے اس زنجیری بھوک ہڑتال میں محمد اسحاق ‘ محمد شفیع الدین ‘ جی ملنا ‘ نارا گوڑ ‘ شیویا ‘ پوچیا ‘ سری ہری ‘ بالیا ‘ یادا گور ‘ ناگیشور ‘ نرسملو نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر مدھوسدن راؤ کونسلر ایتارم نرسملو کونسلر کے علاوہ ایم انجنیلو ‘ محمد خواجہ ‘ انجنیلو گوڑ ‘ محمد خالد ‘ نرسملو گور ‘ سمیع اللہ خان اور محمد سلیم موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT