Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میں افطار پارٹی کا انعقاد

میدک میں افطار پارٹی کا انعقاد

میدک۔11جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ادارہ مصباح العلوم اردو ماڈل اسکول کی جدید قائم شدہ انتظامی کمیٹی کی جانب سے اردو ماڈل اسکول میں روزہ داروں کیلئے دعوت افطار و طعام کا نظم کیا گیا ۔ اس موقع پر ٹاؤن کے معزز افراد کے علاوہ روزہ داروں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ قبل ازیں افطار بانی اردو ماڈل اسکول الحاج غلام صمدانی ٹیکمالی مرحوم کے اعزاز م

میدک۔11جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ادارہ مصباح العلوم اردو ماڈل اسکول کی جدید قائم شدہ انتظامی کمیٹی کی جانب سے اردو ماڈل اسکول میں روزہ داروں کیلئے دعوت افطار و طعام کا نظم کیا گیا ۔ اس موقع پر ٹاؤن کے معزز افراد کے علاوہ روزہ داروں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ قبل ازیں افطار بانی اردو ماڈل اسکول الحاج غلام صمدانی ٹیکمالی مرحوم کے اعزاز میں ایک تقریب ’’ یاد صمدانی‘‘ کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت صدر کمیٹی جناب محمد جعفر نے کی ۔ جناب فاضل حسین ٹیچر نے تقریب کی کارروائی چلاتے ہوئے بانی اردو ماڈل اسکول غلام صمدانی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اس تقریب کو معتمد جناب محمد فخر الدین ‘ نائب صدر الحاج ایم اے معید ماجد اور ایم اے بیصر واجد ‘ ایم اے شہید ‘ راشد فرزندان غلام صمدانی مرحوم ‘ میر ظفر اللہ طاہر ‘ ایم اے باسط موظف منصف مجسٹریٹ نے بھی مخاطب کیا ۔

TOPPOPULARRECENT