میدک میں اوقافی جائیدادوں پر قبضہ کی تحقیقات

میدک۔/5مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عید گاہ میدک کے تحت سروے نمبر 1608 میں موقوعہ 2.01گنٹہ اراضی پر غیر مجاز قبضوں کا جائزہ لینے اسپیشل آفیسر ریاستی وقف بورڈ جناب شیخ محمد اقبال کی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹر اوقاف مسٹر ناگیشن نے یہاں مستقر میدک کا دورہ کرتے ہوئے آر ڈی او میدک مسز ونجا دیوی، تحصیلدار مسٹر دامودھر سے تفصیلات حاصل کی۔ ڈپٹی کلکٹر او

میدک۔/5مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عید گاہ میدک کے تحت سروے نمبر 1608 میں موقوعہ 2.01گنٹہ اراضی پر غیر مجاز قبضوں کا جائزہ لینے اسپیشل آفیسر ریاستی وقف بورڈ جناب شیخ محمد اقبال کی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹر اوقاف مسٹر ناگیشن نے یہاں مستقر میدک کا دورہ کرتے ہوئے آر ڈی او میدک مسز ونجا دیوی، تحصیلدار مسٹر دامودھر سے تفصیلات حاصل کی۔ ڈپٹی کلکٹر اوقاف کے ہمراہ ضلع وقف انسپکٹر مسٹر دستگیر موجود تھے۔صدر عیدگاہ قاضی شہر میدک حافظ سید خواجہ معیز الدین، جناب سید عارف اللہ حسینی، جناب محمد عارف حسین، محمد ریاض الدین شامل تھے۔ اسپیشل آفیسر ریاستی وقف بورڈ جناب شیخ محمد اقبال سے حج ہاوز حیدرآباد میں ملاقات کرتے ہوئے عید گاہ میدک کی موقوعہ اراضیات پر سے غیر مجاز قبضوں کو برخواست کروانے تحریری نمائندگی کی تھی۔ ڈپٹی کلکٹر اوقاف مسٹر ناگیش نے آر ڈی او میدک سے کہا کہ وہ ریکارڈز کا جائزہ لیتے ہوئے عیدگاہ کی اراضیات پر موجود قبضوں کو ہٹانے کارروائی کریں۔ جس پر آر ڈی او میدک نے تحصیلدار مسٹر دامودھر کو فی الفور مقام موقوعہ اراضی کا معائنہ کرتے ہوئے رپورٹ دینے کی ہدایت دی۔ آر ڈی او نے کہاکہ پٹہ جات کی اجرائی کا جائزہ لیکر ان کے اختیارات میں ہے تو وہ پٹہ جات منسوخ کردیں گی۔ اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی جناب محمد جعفر، محمد اعجاز الدین، محمد ریاض الدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT