Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میں تالابوں کی ترقی کے لئے اقدامات

میدک میں تالابوں کی ترقی کے لئے اقدامات

رکن اسمبلی و ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی کا خطاب
میدک /9 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن اور اطراف میں واقع پٹلم تالاب اور گومندر تالاب کو ترقی دیتے ہوئے منی ٹینک بنڈ بنایا جائے گا، جس کے لئے 7 کروڑ 50 لاکھ روپئے پر مشتمل ایک تخمینہ رپورٹ تیار کرکے منظوری کے لئے حکومت کو روانہ کردی گئی ہے۔ محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی ڈپٹی اسپیکر ریاستی قانون ساز اسمبلی نے دونوں تالابوں پٹلم اور گومندر کا محکمہ آبپاشی اور عمارات و شوارع کے انجینئرس کے ساتھ دورہ کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے قبل ازیں ٹاؤن کی راما لائم مندر میں بارش کے لئے اہتمام کردہ خصوصی پروگرام ’’ورونا یوگم‘‘ پوجا میں شرکت کی اور بعد ازاں تالابوں کا معائنہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ دونوں تالابوں کے کٹوں پر لائٹنگ کے ساتھ شجر کاری کی جاکر اس علاقہ کو سیر و تفریح کے لئے خوبصورت بنایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پٹلم تالاب اور گومندر تالاب کے کٹوں کے درمیانی علاقہ میں میدک ٹاؤن سے جانے والی سڑک دائرہ اور سردھے کے درمیان ایکس وے تعمیر کرتے ہوئے ایک پارک بھی قائم کیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ رامائم پیٹ ٹاؤن میں واقع ملی تالاب کو بھی منی ٹینک بنڈ کے طرز پر ترقی دی جائے گی۔ اس موقع پر ایگزیکٹیو انجینئر آبپاشی مسٹر ایسا، ڈپٹی ای ای آر اینڈ بی چندر سنگھ، چیرمین بلدیہ اے ملکا رجن گوڑ، سکریٹری ٹی آر ایس ایم دیویندر ریڈی، ڈپٹی چیرمین بلدیہ راگی اشوک اور دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT